Story Urdu Ek Ajeeb Janaza ایک عجیب جنازہ کہانی اردو
سبق آموز کہانی
ایک علاقے میں ایک بابا جی کا انتقال ہو گیا جنازہ تیار ہوا اور جب اٹھا کر قبرستان جانے لگے توہ ایک آدمی آگے
آیا اور چارپائی کا ایک پاؤں پکر کر بولا مرنے والے نے میر 15 لاکھ روپیہ دینے ہیں پہلے مجھے پیسے دو پھر
اسکو دفن کرنے دونگا . اب تمام لوگ کہڑے تماشہ دیکھ رہے تھے . بیٹوں نے کہا کہ مرنے والے نے ہمیں کوئی
تو ایسی بات نہیں بتائیں کہ وہ مقروض ہے اس. لیے ہم یہ پیسے نہیں دے سکتے . مرنے والے کے بہایوں نے کہا جب
بیٹے ذمیدار نہیں توہ ہم کیوں دیں. اب سارے کہڑے ہیں اور اس نے چارپائی پکڑی ہوئی ہے .جب کافی دیر گزر
گئی توہ بات گھر کی عورتوں تک جا پہنچی. مرنے والے کی ایک لوتی بیٹی نے جب یہ بات سنی تو فوراً اپنا سارا
زیور اتارا اور اپنی ساری نقد رقم جمع کر کے اس آدمی کے لیے بھیجوا دیا اور کہا اللہ کے لیے یہ رقم اور زیورات
بھیج کر اس کی رقم رکہو اور میرے ابّو کا جنازہ نہ روکو . میں مرنے سے پہلے سارا قرض ادا کردونگی اور
باقی رقم کا جلد بندوبست کرون گی اب وہ شخص چارپائی پکڑنے والا کہڑا ہوا اور سارے مجموعی کو مخاطب کر کے بولا
اصل بات یہ ہے کہ مینے مرنے والے سے 15 لاکھ روپے لینے نہیں بلکہ اسکے 15 لاکھ روپے دینے ہیں اور
اسکے کسی وارث کو میں جانتا نہ تھا تو مینے یہ کھیل کھیلا اب مجھے پتا چل چکا ہے کہ اسکی وارث ایک بیٹی ہے اور
اسکا کوئی بیٹا اور کوئی بھائی نہیں.اب بھائی منہ اٹھا کر اسے دیکھ رہے تھے اور بیٹے بھی.
* * * * * * * * * * * * * * * * * * * * * * *
محترم عزیز دوستو جن کی بیٹیاں ہیں وہ خوش نصیب ہیں لحاظہ بیٹی کی پیدائش پر خوش ہونا چاہیے نا کہ غمگین بیٹیوں کی شریعت میں بہت فضیلت بیان کی گئ ہے
Zaman Voice